اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سائفر کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف چیئر مین پی ٹی آئی کی درخواست پر سما عت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک جیل میںسماعت کرنے کے خلاف درخواست پر اعتراضات کیساتھ سماعت کی ، وکیل چیئر مین پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری درخواست پر دو اعتراضات عائد کئے گئے ہیں، اعتراض ہے کہ ہم نے ایک ہی درخواست میں ایک سے زیادہ استدعا کی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟ میں اعتراضات دور کر دیتا ہوں ، آپ میرٹ پر دلائل دیں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے ؟عدالت کے استفسار پر وکیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیسز کی متعلقہ مجسٹریٹ کی ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے ۔

آئندہ چند روز میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا :چیف الیکشن کمشنر

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری عدالت سےا ستدعا ہے کہ نوٹس جاری کرکے اس پر بھی جواب طلب کر لیا جائے ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں آپ کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیتا ہوں ، وکیل نے کہا کہ یہ جلد ی والا معاملہ ہے تو کیس آئندہ ہفتے دوبارہ مقرر کر دیا جائے ، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے ہی کرلیںگے۔