اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے جمع نہ ہو سکے،رہائی رک گئی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہ کرائے جاسکے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کے باوجود رہائی نہ ہوسکی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضمانتی مچلکے تاحال جمع نہیں کرائے جاسکے۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری: آئی جی اسلام آباد کے ورانٹ جاری

وکیل سردار عبدالرزاق نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کرائیں گے، جس کے بعد رہائی کی روبکار اے ٹی سی جاری کرے گی۔

اے ٹی سی نے آج پرویز الہٰی کے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔