اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,006FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

خالصتا ن تحریک کے حامی ایک اور سکھ رہنما کینڈا میں قتل

بھارت سے علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے اور سکھ رہنما سکھ دول سنگھ کو کینڈا میں قتل کر دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکھدول سنگھ بھارت میں سب سے زیادہ مطلوب افراد افراد میں شامل تھے ، بھارت ایجنسی این آئی اے نے ابھی ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھدول سنگھ کا تعلق بھارت پنجاب سے تھا جو خالصتا ن تحریک کے حامی تھے ، سکھدول سنگھ 2017 سے کینڈا میں مقیم تھے ، یہ واقعہ تب پیش آیا کہ جب کینڈا میں ایک سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل ہوا اسکے بعد بھارت اور کینڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی بڑھ گئی ، اسی پرخطر ماحول میں انکا قتل ہو گیا ۔

کینڈین وزیراعظم کیجانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ کینڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ” را“ کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں ۔

سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

بہرحال گزشتہ روز سکھ اور مسلم رہنما ؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انکی برادریوں کے خلاف ممکنہ خطرات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ۔

یاد رہے کہ آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینڈا میں گور دوراے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔