اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خنزیر کا گوشت کھانے سے قبل ”بسم اللہ “ پڑھنےپر 2 سال قید کی سزا

انڈونیشیا میں خنزیر کا گوشت کھانے سے قبل ”بسم اللہ “ پڑھنے والی خاتون ٹک ٹاکر کو 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

غیر ملکی میڈ یا کے مطابق اسی وجہ سے خاتون ٹک ٹاکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

انڈونیشیا کی مقامی عدالت نے 33 سالہ لینا لطفیاوتی کومذہبی جذبات ابھارنے اور نفرت بھرے رویے کو ہوا دینے کے الزام میں 2 سال قید اور 16 ہزار 245 ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 3 ماہ کی توسیع ہو گی ۔

اسلام میں خنزیر کا گوشت کھانا حرام قرار دیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر بالی ووڈ فلموں کی فین ہیں اور اسی لیےانہوں نے مسلمان ہونے کے باوجود اپنانام لینا مکھرجی رکھا ہواہے ،اور وہ بھارت میں بھی اپنا کاروبار کرتی ہیں ، لینا لطفیاوتی کے ٹک ٹاکر پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔