اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

حیدر آباد میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اسلیے استقبال دیکھنے کو ملا :مشتاق احمد

سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بھارتے شہر حیدر دکن میں قومی ٹیم کے والہانہ استقبال کی وجہ وہاں موجود مسلمانو ں کی اکثریت کو قرار دے دیا ۔

ورلڈ کپ کیلئے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن کے ایئر پورٹ پر بھارتی شہری کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے چین تھے ،پاکستان کرکٹ ٹیم ایئر پورٹ پہنچی تو وہاں موجود حکام اور شائقین کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا ۔

اس موقع پر ایئر پورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپا رازی ( فوٹو گرافرز ) بابراعظم کو دیکھ کر بابر بھائی ، بابر بھائی کے نعرے لگانے لگے، یہی نہیں بھارت میں قومی کرکٹ ٹیم کے استقبال کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں ۔

شاداب خان کو بڑا دھچکا، پھپھو انتقال کر گئیں

اس حوالے سے مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی شہر احمد آباد اور حیدر آباد دونوں جگہ مسلمانوں کی اکثریت زیادہ ہے ۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے پاکستا ن کی کرکٹ ٹیم کا وہا ں والہانہ استقبال کیا گیا ، یہی استقبال ہمیں احمد آباد میں ہوٹل کے باہر بھی دیکھنے کو ملے گا ۔