اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

40 سالہ شخص کے معدے سے150 سے زائد گھر یلو اشیا برآمد

بھارت میں پیٹ کے درد میں مبتلاہ شخص کے معدے سے ڈیڑھ سوسے زائد گھر یلو اشیا برآمد ہوئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجا ب کے شہر موگا کے مقامی اسپتالوں میں پیٹ کے درد ، بخار اور متلی میں مبتلاہ 40 سالہ شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز پر انکشاف ہوا کہ اسکے معدے میں گھریلو استعمال کی اشیا موجود ہیں ۔

ڈاکٹرز نے 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زائد اشیا نکال لیں۔

ان اشیا میں بٹن ، ایئر فون ، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں ،متاثرہ شخص ایک ماہ سے بیمار تھے،آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تاہم وہ انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق معدے میں موجود دھاتی اشیا شدید انفیکشن کا باعث بنیں، ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان والوں نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہےکہ انہوں نے یہ اشیا کیسے اور کب نگلیں ۔