اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سلمان خان کی رونالڈو کے ساتھ گفتگو کی تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دبنگ اسٹار سلمان خان کو نظر انداز کرکے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گزر گئے۔

جس پر اداکار کے مداحوں نے بہت برا منایا لیکن اب ایک نئی تصویر وائرل ہے جس میں دونوں سپر اسٹار گفتگو کررہے ہیں۔

دوسری طرف اداکار نے بھی نامور فٹبالر کے ساتھ اپنی وائرل تصویر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر باکسنگ ایونٹ کے حوالے سے نئی پوسٹ ڈال دی ہے۔

سلمان خان گھر میں میرا بیان سنتے ہیں:مولانا طارق جمیل

انسٹاگرام پر اداکار نے سعودی عرب کے مشیر ترکی الشیخ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کا ریاض میں اپنے بھائی ترکی الشیخ کے ساتھ بہترین وقت گزرا۔

سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ ان کا زندگی میں پہلا لائیو باکسنگ میچ کا تجربہ تھا اور اس پر وہ ترکی الشیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹار نے کرسٹیانو اور ان کے گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹھ کر ایک بڑا باکسنگ مقابلہ دیکھا جو ٹائسن فیوری اور فرانسس گینو کے درمیان تھا۔