اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

867,316FansLike
9,993FollowersFollow
565,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

چیئرمین PTI کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔

اس موقع پر نیب اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزم کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر نیازی پیش ہوئے۔

مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جج کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا جو اب سنا دیا گیا۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔