اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9 مئی مقدمات:پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں پرفرد جرم عائد

 

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور روبینہ جمیل پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی کی ایڈمن جج نے راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت کی۔

یاسمین راشد، روبینہ جمیل اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان نے جرم کی صحت سے انکار کیا، ملزمان پر مقدمے میں بغاوت جیسی دفعات بھی شامل ہو چکی ہیں۔

شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزم نامزد

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو شہادت لکھوانے کیلئےطلب کرلیا، عدالت نے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں2 مقدمات درج ہیں۔