اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,094FansLike
9,994FollowersFollow
566,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ نے چلنا شروع کر دیا

لاہور کے جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے رضوانہ کی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں گزشتہ 5 ماہ سے جنرل اسپتال میں زیر علاج رضوانہ کو بغیر کسی سہارے چلتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رضوانہ کو جلد ڈسچارج کر دیا جائیگا تاہم رضوانہ کو لاہور میں ہی رکھا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق مختلف ادارے رضوانہ کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہیں ،جہاں اچھی سہولیات ہوں گی رضوانہ کو سپرد کیا جائے گا۔

گھریلو ملازمہ تشدد کیس:رضوانہ نے چہل قدمی شروع کردی

یاد رہےکہ رضوانہ سول جج عاصم کے گھر اسلام آباد میں ملازمہ تھی جہاں اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

حالت زیادہ خرابہ ہونے پر سول جج کی اہلیہ اسے اس کی والدہ کے حوالے کر کے چلی گئی۔