اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

874,767FansLike
9,998FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن: 8 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی 6 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔