اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کیساتھ حملے کرے گا، اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو بتا دیا ہے کہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل پوری طاقت کیساتھ غزہ پر حملے شروع کرے گا۔

ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کریں گے، دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فوجی قیدیوں کی رہائی کی قیمت وہ نہیں ہو گی جو شہریوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے ادا کی۔

غزہ پر قبضہ ایک غلطی ہوگی، جوبائیڈن کا اسرائیل کو واضح پیغام

حماس کا کہنا ہے کہ قطری ثالثی معاہدے کے تحت روزانہ اضافی یرغمالیوں کو رہا کیا جا ئےگا۔

حماس کا کہنا ہے کہ قطری ثالثی معاہدے کے تحت روزانہ 10 اضافی یرغمالیوں کو رہا کیاجا ئےگا, واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسطینی شہید اور 36 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔