اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کیخلاف کچھ ثبوت نہیں تھے، آج نیب کی حقیقت آشکار ہو گئی

لاڑکانہ، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب نے کہا نواز شریف کے خلاف کچھ ثبوت نہیں تھے، آج نیب کی حقیقت اور چہرہ آشکار ہو چکا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کچھ ثبوت نہیں تھے، آج نیب کی حقیقت اور چہرہ آشکار ہو چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے طوفان اقصیٰ و شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مجاہدوں کو پیغام ہے کہ پاکستان عوام آپ کیساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کبھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ ملکی سیاسی صورتحال پر کہا کہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں لیکن لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت بھی تو دو، تسلیم کرنا ہوگا 75 سال کا تجربہ غلط رہا۔

پیپلزپارٹی سے انتخابات میں تلخی نہیں چاہتے،فضل الرحمان

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے بارواں کھلاڑی ہے، اب کون ہے یارواں کھلاڑی؟ اب ہاتھ میں بلا نہیں بلی ہے، الیکشن کیلئے پرامن ماحول چاہیے، ہمیں ملک کو امن بھی دینا ہے اور خوشحال معیشت بھی، ہم اللہ کی مدد سے یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے، جمہوری لوگ ہیں، جمہوریت کا احترام کرتے ہیں اور ہم الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، 2018 میں اس لیے آواز بلند کی تھی، کیا یہ ہمارا حق نہیں کہ ہم یہ مطالبہ کریں، حالات کو اب بدلنا ہو گا اب ملک کی سیاست کو بدلنا ہوگا۔