اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کا پیشہ اپنا لیا، ایک اور واقعہ منظر عام آگیا

کراچی، پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ منظرعام پر آگیا۔

نجی چینل کے مطابق کراچی پولیس نے 2 اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے کچھ روز قبل تیل لے جانے والی گاڑی چھین لی تھی۔

اس واقعے میں ملوث 2 ملزمان جو کانسٹیبل ہیں جنکی شناخت غالب اور نوید کے ناموں سے ہوئی، پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ تیل لے جانیوالی گاڑی چھیننے کی واردات 5 ملزمان نے مل کرکی۔

پولیس وردی میں ملبوس افراد کی گھرمیں ڈکیتی، 2 کروڑ لے اڑے

ایک ملزم عمران کو حراست میں لیا گیا تو اس نے پولیس اہلکاروں کے بھی واردات میں شامل ہونے کا انکشاف کیا، اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں وارداتیں کرنیوالے دو پولیس اہلکاروں کا پتہ چلا تھا جنہوں نے رکشہ ڈرائیور کو لوٹا جبکہ ایک ٹرینی ڈی ایس پی کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔