رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کا اشارہ دے دیا

لاہور، پاکستان کی سابقہ گلوکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کی طرف اشارے دے دیے۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے ایکس ( سابق ٹوئٹر) ہر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں رابی پیرزادہ اور اس شخص کا چہرہ نظر آرہا ہے لیکن دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں، اس تصویر کیساتھ انہوں نے چند اشعار بھی لکھے، جوکہ یہ تھے ” تھاما جو ہاتھ تم نے دنیا کا ڈر کہاں، رشتوں کی بندش کا ویسا اثر کہاں، چھوڑے تو جارہی ہوں دنیا کو سب سے پیچھے ، منزل تو مل جائے گی، جانا مگر کہاں “

رابی پیرزادہ نے تصویر میں موجود شخص کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا تاہم صارفین نے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنا شروع کر دہے ہیں۔