اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,801FansLike
9,992FollowersFollow
566,800FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

احمد شہزاد نے پی ایس ایل کو خیر آباد کہہ دیا

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو خیر آباد کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ کبھی بھی پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

احمد شہزاد نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پرپوسٹ میں لکھا کہ ایک اور پی ایس ایل ڈرافٹ گزر گیا لیکن مجھے حصہ نہیں بنایا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ اسی سال یہ تحریر لکھنی پڑھ جائے گی۔ میں نے قومی ٹی 20 کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس کے لیے بھرپور محنت بھی کی۔

اس بار نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پی ایس ایل کا حصہ ہونگے

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھے کسی پی ایس ایل ٹیم میں شامل نہ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش لگتی ہے، میں جانتا ہوں کہ ایسا کیوں کیا گیا، جلد ہی پوری دنیا کو اس کی خبر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل سے دوری اختیار کر رہا ہوں، آئندہ کبھی ان ٹیموں کے ساتھ نہیں کھیلوں گا۔

احمد شہزاد نے پی ایس ایل سیزن ون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد ان سات سالوں میں دستیابی کے باجود انہیں کسی بھی فرنچائز نے پک نہیں کیا۔