اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,372FansLike
9,992FollowersFollow
566,600FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اس بار نسیم شاہ کے دو بھائی بھی پی ایس ایل کا حصہ ہونگے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں سلیکٹر نہیں کہ اپنے بھائیوں کو اپنی ہی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں سلیکٹ کرلوں، انجری کے بعد کم بیک آسان نہیں ہوتا ہے، یہاں بہت اچھے بیٹرز ہیں اوربولنگ چیلنج ہوتی ہے۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہو گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

روسی شہری بغیر ٹکٹ اور ویزا کے امریکہ پہنچ گیا، ایف بی آئی حیران

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کرکٹ میں اپنی محنت سے آئے ہیں، میں کوئی سلیکٹر نہیں ہوں کہ جس نے انہیں سلیکٹ کیا ہے۔

یاد رہے کہ نسیم شاہ کے دو بھائی پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہی حصہ ہیں۔