اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روسی شہری بغیر ٹکٹ اور ویزا کے امریکہ پہنچ گیا، ایف بی آئی حیران

لاس اینجلس، ایک روسی شہری حیرت انگیز انداز سے بغیر ویزے کے ڈنمارک کے دارلحکومت کوپن ہیگن سے جانے والی پرواز میں بیٹھ کر امریکا پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور اسرائیلی شہریت کے حامل سرگئی ولاد میراوویچ کو امریکی پولیس نے لاس اینجلس میں گرفتار کیا، روسی شہری کا نام پرواز میں سفر کرنیوالے مسافروں کی فہرست میں بھی نہیں تھا۔

سارہ انعام قتل کیس: عدالت نے شاہ نواز کو سزائے موت سنا دی

ایف بی آئی حکام کی جانب سے استفسار کرنے پر سرگئی ولاد میر نے بیان دیا کہ وہ اپنا پاسپورٹ طیارے میں ہی بھول گیا، تحقیق کرنے پر اس کا دعوی غلط نکلا۔

پرواز کے عملے نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ جہاز میں بیٹھے کافی لوگوں نے دیکھا کہ سرگئی بار بار اپنی سیٹ بدل رہا تھا۔

ایف بی آئی کی جانب سے سرگئی ولاد میراوویچ کیخلاف شکایت درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔