اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,746FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سارہ انعام قتل کیس: عدالت نے شاہ نواز کو سزائے موت سنا دی

لاہور، عدالت نےمعروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو سارہ انعام کا قتل کرنےکے جرم میں سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سارہ انعام قتل کا فیصلہ 9 دسمبر کو وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا تھا اور اسے آج سنا دیا گیا ہے، عدالت نے مجرم شاہ نواز کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی انکی والدہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر کیس سے بری کر دیا گیا ہے۔

ملازمت کے نام پر انسانی اسمگلنگ کرنیوالے ملزم کوئٹہ سے گرفتار

ماضی قریب میں 23 دسمبر 2022 کو ملزم شاہنواز نے چک شہزاد کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس میں جم میں استعمال ہونے والے ڈمبر سارہ کے سر پر مارتے ہوئے اس قتل کر دیا تھا ، عدالت نے ملزم پر 5 دسمبر 2022 کو فرد جرم عائد کی تھی جسکے بعد کیس کا فیصلہ 9 دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا ۔

ثمینہ شاہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں تھیں جب انہیں شاہ نواز کی کال آئی، اس نے کہا امی ادھر آئیں۔ میں جب وہاں پہنچی تو شاہ نواز اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھا،میں نے خود ایاز امیر کو کال کی اور بتایا کہ کیا ہوا۔

سارہ کے اہل خانہ ایک طرف کہتے ہیں کہ بیٹی سے رابطہ نہیں تھا، دوسری طرف تمام انفامیشن دیتے ہیں ، اسکا کیا ثبوت ہے کہ ثمینہ شاہ سے پیسے لیا کرتی تھیں ؟

عمران خان اوربشریٰ بی بی کے درمیان ناجائز تعلقات تھے، خاور مانیکا کا عدالت میں بیان

پراسکیوٹر رانا عباس نے کہا کہ ” سارہ انعام کو صرف ایک انجری ہوئی لیکن حقیقتاََ متعدد انجریاں ہوئیں ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سارہ کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی ، شاہنواز امیر سارہ انعام کو ساری رات ٹارچرکرتا رہا ، مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم نے آبدیدہ ہو کر کہا شاہ نواز امیر کو انکی بیٹی کی آواز کیوں نہیں گئی، وہ ضرور چیخی ہوگی۔
شاہ نواز امیر اور ثمینہ شاہ نے جان بوجھ کر وقت پر پولیس کو اطلاع نہیں دی۔