اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

869,746FansLike
9,992FollowersFollow
566,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روئیں یا چیخیں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ دوسری جماعتیں روئیں یا چیخیں ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہو گا، سینیٹ میں قرارداد جو گزشتہ روز منظور ہوئی اس کی مخالفت صرف ن لیگ نے کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی تو وہ صرف نواز شریف ہیں۔ نواز شریف کو الیکشن کے دوران بیٹی کے ساتھ جیل بھیجا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت پہلے لاہور ہائی کورٹ گئے، پھر سینیٹ قرارداد کا ساتھ دیا، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں اور باہر ڈھول پیٹتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ جیلوں میں بیٹھ کر دھمکیاں دینا بند کرو، جیب سے سائفر نکالتا ہے اور کہتا ہے محسن نقوی نے میری حکومت گرائی۔ ان لوگوں کو پاکستان کے عوام ووٹ نہیں دیں گے۔

مریم نواز اور نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت