اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات نے 25 فروری سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری۔

وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی سے کسی کو گرفتار نہیں کرنے دوں گا: اسپیکر

کرم، ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔