اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,261FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت فارم 45 کی نہیں فارم 47 کی حکمرانی ہے۔

الیکشن کمیشنر قوم سے معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں، جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب تو ہر کوئی کہہ رہا ہے، الیکشن کمیشن قوم کے جمہوری حقوق کی حفاظت میں ناکام ہوگیا۔

پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں جے یو آئی کی قیادت سے رابطہ

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جمہوری نظام مستحکم نہ ہو تو معیشت بھی بہتر نہیں ہوسکتی، حکمرانوں نے ملک اور معیشت کا نظام آئی ایم ایف پر چھوڑا ہے۔