اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,949FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

بینک میں 13 کروڑ روپے کا غبن کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بینک آف پنجاب کراچی میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد کا غبن کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کے مطابق بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونیوالے فراڈ میں بینک عملہ ملوث ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سابق آپریشن مینجر بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ شاہین شاہ نے دیگر عملے کیساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں 132,680,313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔

latest urdu news

ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کرکے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے ملازم 2 ملزمان مرزا حارث بیگ اور محب الدین کو گرفتار کرلیا۔