اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,003FansLike
9,999FollowersFollow
568,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یہ تو وہی جگہ ہے ۔۔۔۔۔ عامر ایک بار پھر لارڈز میں بولنگ کے لیے تیار

لندن(سپورٹس ڈیسک)محمد عامر کا جس میدان میں سفرختم ہوا وہیں سے آغاز ہوگا، لارڈز میں ہی 6 سال قبل پیسر، کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوئے تھے، تینوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑی، آئی سی سی نے 5،5سال کی پابندی بھی عائد کردی تھی۔سزا کی مدت مکمل کرنے کے بعد محمد عامر کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا موقع مل گیا، انھوں نے ایشیاکپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 سمیت محدود اوورز کے میچز میں ہی شرکت کی ہے، لارڈز میں ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کم بیک ہورہا ہے، پاکستان ٹیم کی انگلینڈ میں آمدکے بعد سے اب تک مقامی میڈیا کی جانب سے ان کے بارے میں منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تاہم میزبان کرکٹرز ان کی صلاحیتوں کے بھی معترف اور ان کا سامنا کرنے کیلیے خود کو ذہنی طور پر تیار کررہے ہیں،آج شروع ہونے والے ٹیسٹ کے پہلے روز سب کی نظریں اس بات پر مرکوز ہونگی کہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کاان کے بارے میں رویہ کیسے ہوتا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ چند افراد نعر ے بازی اور طنزیہ بینرز سے ان کا استقبال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔