اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

873,407FansLike
9,997FollowersFollow
567,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکان پر انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت دی ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ بارش سے قبل تمام حفاظتی انتظامات مکمل کریں اور ان اقدامات سے انہیں آگاہ رکھیں۔

latest urdu news

مریم نواز کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹ سروس سے مدد لی جائے گی۔