اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مٹھی بھر شرپسند آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ انکا لیڈر رہا ہو تو پاکستان کو امداد دیں، عطاتارڑ

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر شرپسند آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ انکا لیڈر رہا ہو تو پاکستان کو امداد دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں، یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا جس ایجنڈے پر آج تحریک انصاف چل رہی ہے، ہم نے میثاق معیشت کی بات تب کی تھی جب اپوزیشن میں تھے، ہم مسائل پیدا کرنے کیلئے نہیں، مسائل حل کیلئے آئے ہیں، عوام نے ہمیں مسائل کے حل کیلئے ایوان میں بھیجا ہے۔

latest urdu news

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر نے امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہر احتجاج کیا، یہ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہا کیا جائے تو پاکستان کو امداد دیں، قوم کو کہتے تھے امریکا نے سازش کی، اب امریکا میں بیٹھ کر مظاہرہ کر رہے ہیں، 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے۔