اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,690FansLike
9,999FollowersFollow
568,400FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کے سامنے منتیں کرنے والے علی امین گنڈاپور آج دھمکیاں دے رہے: عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ کے پی کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 3 دن قبل وزیراعظم کے سامنے منتیں ترلے کرنے والے علی امین گنڈاپور آج وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کےمقدمات میں اشتہاری شخص ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا گنڈاپور صاحب آپ کی بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو وزیراعلیٰ افسران کو اینٹ مارنے کا کہے اس کی ذہنی حالت پر پہلے ہی شک تھا اور اب آپ کی ذہنی حالت دیکھتے ہوئے ان دھمکیوں پر ترس ہی کھا سکتے ہیں۔

latest urdu news
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاق، پنجاب کو دھمکیاں دینےکی بجائے اپنے صوبے کے عوام کا سوچیں، آپ چوری شدہ مینڈیٹ پر شارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں۔