”مجھے ایک سیلفی لینے دو“، کرس گیل کا احمد شہزاد کے ساتھ مذاق

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین سے رابطہ کرتے ہوئے لکھا کہ انھیں اپنے مداحوں سے بات چیت کئے بہت وقت گزر گیا ہے۔ احمد شہزاد کا ٹویٹ کرنا ہی تھا کہ کرس گیل نے انھیں جوابی ٹویٹ میں مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان کیلئے کیوں نہیں کھیل رہے؟ دوبارہ اتنی زیادہ سیلفیاں؟“ کرس گیل نے مزید کہا کہ ”پاکستان تم جیسے قابل کھلاڑی کو ضائع کر رہا ہے، میدان میں اور میدان سے باہر میں تمہاری صلاحیت کی قدر کرتا ہوں، لیکن مجھے ایک سیلفی لینے دو“۔