اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(نیوزڈیدک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی محںت رنگ لے آئی اور آخر کار قومی ٹیم کو غیر ملکی ہیڈ کوچ مل گیا۔ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دورہ انگلینڈ سے پہلے سنبھالیں گے۔ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر پی سی بی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے کوچز میں مضبوط امیدوار تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جن میں اسٹیورٹ لا، اینڈی مول اور مکی ارتھر شامل تھے۔ واضح رہے اس سے پہلے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس تھے جنہوں نے ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔