اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور میں کروڑوں کی پراپرٹی اورنج ٹرین منصوبے کی زد میں آنے پر مالک نے خود کوگولی مارلی

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاون کے رہائشی عبدالقدیر نے خلیل ایسوسی ایٹ کے نام سے دفتر بنا رکھا تھا جو اورنج لائن ٹرین کی نذر ہوگیا تاہم حکومت نے اسے رقم دینے کی یقین دہانی کروائی جب کہ پراپرٹی کی رقم موجودہ ویلیو کے حساب انتہائی کم تھی تاہم اس رقم کی بھی ادائیگی نہیں ہوسکی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کو گولی مارلی عبدالقدیر نے پہلے توسیعی پراجیکٹ میں گھرگنوایا اور اب پراپرٹی بھی اورنج لائن منصوبے کی زد میں آگئی جب کہ حکومت نے 2 کروڑ کی پراپرٹی کی جگہ صرف 27 لاکھ روپے ادا کرنے کی پیشکش کی جس پر عبدالقدیر شدید ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے باعث وہ اقدام خودکشی پر مجبور ہوگیا اور اس نے خود کو گولی مارلی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ اس کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔