اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,433FansLike
9,991FollowersFollow
566,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

مصری حکام نے ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ کارٹون کو معاشرے میں بڑھتے تشدد کا ذمہ دار قرار دیدیا

قاہرہ: مصری حکومت کے حکام نے بچوں کے پسندیدہ کارٹون ’’ٹام اینڈ جیری‘‘ کو معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا۔بلی اور چوہے کی لڑائی پر بنایا گیا ٹام اینڈ جیری شو ہر بچے کا پسندیدہ کارٹون شو ہے جس کو نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا بچہ ہو جو اس کارٹون کو دیکھ کر بڑا نہ ہوا ہو۔ لیکن اب مصر کے حکومتی حکام نے اس کارٹون کو معاشرے میں تشدد کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔مصر میں بچوں پر ویڈیو گیم اور کارٹونز کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات پر ہونے والی کانفرنس میں مصری حکومت کے سینئرحکام نے انیمیٹڈ ’’کارٹون ٹام اینڈ جیری‘‘ کو معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے ٹام اینڈ جیری میں ایک دوسرے کو نہ صرف مارتے ہوئے دیکھتے ہیں بلکہ دھماکے سے ایک دوسرے کو اڑاتے بھی ہیں اور یہی سب تشدد ان کے ذہنوں میں ایک عام سی چیز بن کر ابھررہا ہے۔