بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی آج 33ویں سالگرہ: سوشل میڈیا جائن کر لیا،فیس بک پر ایک ہی دن میں 37لاکھ سے زائد لائک

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آج اپنی 33ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے انہوں نے نے اپنی سالگرہ کے موقع پرسوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کو جائن کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک پر ایک ہی دن میں ان کے پیج کو 37لاکھ سے زائد لائک مل گئے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پراپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس کی ایک خوبصورت ویڈیوبھی شئیرکی ہے۔ وہ خود بھی اس وڈیو میں نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ اس سے پہلے سوشل میڈیا سے دور بھاگتی تھیں۔وہ آفیشل اکاو¿نٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلائیں گی۔