اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی پشاور جلسہ، ڈی جے بٹ کی چھٹی، ولی سنز کو کنٹریکٹ مل گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے جلسوں میں ساو¿نڈسسٹم کے حصول کیلئے ڈی جیزکے درمیان مقابلے بازی عروج پر پہنچ گئی ہے اور ڈی جے ولی سنز نے ڈی جے بٹ کی چھٹی کرتے ہوئے پشاور کے جلسے کا کنٹریکٹ حاصل کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پشاورجلسے کاکنٹریکٹ ڈی جے ولی سنزکودے دیا ہے جس کی جلسے کے کوآرڈینیٹر و رہنماپی ٹی آئی فضل محمدخان نے تصدیق کردی ہے۔ رہنماپی ٹی آئی فضل محمد کا کہنا تھا کہ ڈی جے ولی سنزکاریٹ کم اورکوالٹی اچھی ہے جس کی وجہ سے انہیں پشاور جلسے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہورجلسے میں بھی ساو¿نڈسسٹم کاکنٹریکٹ ڈی جے ولی سنزکے پاس تھا۔ دوسری طرف جمعہ کو ڈی جے بٹ نے پشاورجلسے کاکنٹریکٹ ملنے کادعویٰ کیاتھا۔