اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روسی مہم جو کا غبارے میں بیٹھ کر دنیا کا چکر لگانے کا اعلان

سڈتی(ویب ڈیسک) روسی مہم جو نے ہیلیئم بھرے گرم غبارے میں بیٹھ کر پوری دنیا کا چکر لگانے کا اعلان کیا ہے۔65 سالہ روسی مہم جو فیڈور کونیوخوف نے مغربی آسٹریلیا کے علاقے نارتھم سے 170 فٹ بلند غبارے سے اپنا سفر شروع کیا ہے۔ یہ عین وہی جگہ ہے جہاں سے سے امریکی مہم جو اسٹیو فوسے نے سال 2002 میں ایک غبارے کے ذریعے دنیا کا چکر لگانے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور 2007 میں وہ ایک فضائی حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔فیڈورپر اعتماد ہیں کہ وہ صرف 13 دن میں اپنا سفر مکمل کرلیں گے، اپنے سفر کے دوران وہ آسٹریلیا کے مشرقی حصے کو عبور کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ ، چلی ، ارجنٹینا جائیں گے اور وہاں سے جنوبی افریقا کا رختِ سفر باندھیں گے ۔ اس کے بعد وہ دوبارہ آسٹریلیا آئیں گے جب کہ اس دوران فیڈور مجموعی طور پر 19 ہزار میل کا فاصلہ طے کریں گے۔فیڈور کا غبارہ اس وقت پرواز کررہا ہے اور وہ یہ سفر ہزاروں فٹ کی بلندی پر تنہا طے کریں گے۔ پرواز سے قبل 30 رضاکاروں نے ان کے غبارے کو ہیلیئم گیس سے بھرا اور تیار کیا۔ فیڈور کے غبارے کا مجموعی وزن 1600 کلوگرام سے زیادہ ہے کیونکہ اس میں ہیلیئم گیس سیلنڈر بھی بندھے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس میں فیڈور کے لیے خطرہ ہی خطرہ ہے۔