اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,642FansLike
9,977FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

: مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد رقم دیگ کا ایک چاول ہے:سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہتے ہیں کہ بلوچستان کے سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے برآمد رقم دیگ کا ایک چاول ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کرپشن فری پاکستان تحریک جلد کامیاب ہوگی اور ملک کرپشن سے پاک ہوگا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کرپشن نے ملکی نظام کو ناکامی سے دوچار کر دیا ہے، کرپشن کےخلاف بڑی عوامی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتاق رئیسانی کے گھر سے پینسٹھ کروڑ سے زائد رقم برآمد ہوئی تھی جس میں ڈالر، ریال، پاؤنڈز اور زیورات بھی ملے تھے۔ سیکریٹری خزانہ پر لوکل گورنمنٹ فنڈ اور ترقیاتی اسکیموں میں گھپلوں کا بھی الزام ہے۔ سماء