اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

866,440FansLike
9,992FollowersFollow
565,500FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کھاریاں: اکلوتا سرجن چھٹی پر، مریض رُل گئے ، متبادل سرجن فراہم کرنے کا مطالبہ

کھاریاں(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتا ل کا اکلوتا سرجن ڈاکٹر چھٹی پر ، مریض رُل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں صرف ایک سرجن ڈاکٹر محمد اقبال علوی تعینات ہیں جو گذشتہ کئی دنوں سے چھٹی پر چلے گئے ہیں ، ان کے رخصت کے جا نے پر مر یضوں کا کو ئی پر سا ن حا ل نہیں ۔دس لاکھ آبادی والی تحصیل کھاریاں اکلوتے سرجن ڈاکٹر کے رخصت پر جانے کی وجہ سے پرائیویٹ ڈاکٹروں کے پاس جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فی الفور سرجن ڈاکٹر کی تعیناتی کی جائے تاکہ مریضوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں۔