اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رئیل اسٹیٹ کےلیےایمنسٹی اسکیم کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (بزنس ڈیسک) حکومت نے رئیل اسٹیٹ کی صنعت کیلئے ایمنسٹی اسکیم کی تیاریاں مکمل کرلیں، اکیس بڑے شہروں میں جائیداد کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈیٹا کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی کی صنعت کا حجم لگ بھگ سات ہزار ارب روپے ہے لیکن اس شعبے کا ٹیکسوں میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکومت نے اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ماہرین کے ذریعے جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے نئے قانون سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعد ایمنسٹی اسکیم لانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی سے وابستہ افراد مانتے ہیں کہ پراپرٹی کے شعبے میں کھربوں روپے غیر دستاویزی شکل میں موجود ہیں ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی ڈیلرز اور بلڈرز کی مشاورت سے ملک کے 21 بڑے شہروں کی گھریلو اور کمرشل جائیداد کی قیمتوں کا موازنہ جاری ہے ۔ فارمولہ طے ہونے پر ایمنسٹی اسکیم کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔