اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,987FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی شادی میں ایک عجیب و غریب اقدام، کیا کرنے جا ررہے ہیں؟ جانئے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور کرکٹر یووراج سنگھ نے بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹر یووراج سنگھ اور بالی ووڈ میں فلم باڈی گارڈ کے ذریعے پہچان بنانے والی اداکارہ ہیزل کیچ نے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں مشہور شخصیات بھارت کے مشہور کرکٹر ہر بجن سنگھ کی شادی کے موقعے پر قریب آئے،تاہم دونوں نے اپنے رشتے کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔اب یووراج نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے اور ہیزل کے رشتے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بالی جیسے خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔کرکٹر یوراج سنگھ کا تعلق سکھ مذہب سے جبکہ ہیزل کیچ کا تعلق ہندو مذہب سے جس کے باعث دونوں ستاروں نے رواں سال کے آخر میں سکھ اور ہندو دونوں طریقوں سے شادی کا فیصلہ کیا ہے ۔