اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,631FansLike
9,987FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سراج الحق کا مطیع الرحمن کی پھانسی پر شدید ردعمل آج لاہور میں غائبانہ نما ز جنازہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطیع الرحمن کی پھانسی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ رہنما کو پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی ۔مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دیکر بنگلہ دیش کی حکومت نے ظلم کیا ہے ۔گزشتہ روز اپنے ردعمل میں انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے مطیع الرحمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جو انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔ مطیع الرحمن نظامی کو بچانے کیلئے وزیراعظم سمیت سب سے رابطہ کیا۔ حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پر افسوس ہے ۔ مطیع الرحمن کی پھانسی کے بعد شدید تکلیف میں ہیں مگر ہم پاکستان کی خاطر اسی طرح قربانیاں دیتے رہیں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے مسجد شہداء کے سامنے مال روڈ پر ادا کی جائیگی۔ سراج الحق مطیع الرحمن نظامی کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائیں گے ۔قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پاکستان کی عزت کا مسئلہ ہے جبکہ معاملہ کی تحقیقات میں سستی ملک سے بے وفائی ہے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کی حکومت قاتل ہے اور اپنے سیاسی مخالفین کو پھانسیاں دے رہی ہے ۔بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے اعتراف کیا ہے کہ مطیع الرحمن کی پھانسی کی سزا کے معاملہ پر عدالت پر بہت دباؤ تھا۔