اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

انٹرنیٹ پرفراڈ کا الزام؛ فضائیہ کے 2 اہلکارایف آئی اے کے حوالے

کراچی (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر فراڈ کے الزام میں پاک فضائیہ کے 2 جونیئر حاضر سروس اہلکاروں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سجاد اسلم اور ثنااللہ پر انٹر نیٹ پر جی ٹی آئی فوریکس کمپنی کے ذریعے فراڈ کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ اسلام آباد نے درج کیا تھا۔ مقدمے کی تفتیش گوہر علی شاہ کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ملزموں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔