اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چارسدہ میں چھت گرنے سےخاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق

چارسدہ (ویب ڈیسک ) چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ چارسدہ میں تھانہ تنگی کی حدود میں واقع علاقہ پاڑہ جرندہ میں اجون خان نامی شخص کے گھر کے کمرے کی چھت گر گئی ۔ چھت کے ملبے تلے دب کر اجون خان کی بیٹی شاہ خرم اور 5 سال کا بچہ دم توڑ گیا ۔ بچہ مہمان کے طور پر اجون خان کے گھر آیا تھا جبکہ 3 خواتین اورایک بچہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمرے کی چھت بوسیدہ تھی ۔