اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,137FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغان حکام نے علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا

لاہور (دنیا نیوز ) افغان حکام نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا ۔ علی حیدر گیلانی کو ملتان میں 2013 کے انتخابات کی مہم میں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا ۔ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اعلیٰ سطح پر کوششیں کی گئیں اور بالآخر افغانستان میں ان کی موجودگی کا علم ہوا جس پر خصوصی آپریشن کے بعد انہیں القاعدہ سے منسلک گروپ کی قید سے بازیاب کرا لیا گیا ، اس دوران چار دہشتگرد بھی مارے گئے تھے ، علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے بعد کابل سے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کی واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں اور ان کے بھائی قاسم گیلانی انہیں لینے کیلئے افغانستان روانہ ہوچکے ہیں ۔ علی حیدر گیلانی کی واپسی کی اطلاع ملتے ہی لاہور اور ملتان میں ان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں کا جم غفیر اکٹھا ہوگیا جنہوں نے ان کی واپسی کا جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔ یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی کے بعد ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، کارکنوں کی جانب سے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں صدقے کیلئے بکرے بھی پہنچا دیئے گئے ہیں ۔