اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

راکھی ساونت کے مودی کی تصویر والے لباس سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں آئٹم گرل اور اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہو ر اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصاویر والا لباس پہن کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔راکھی ساونت اپنے متنازعہ بیانات کے باعث خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں اور شہ سرخیوں میں رہنے کے لیے طرح طرح کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے ایسی حرکت کی ہے جس سے پورے بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔بالی ووڈ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت نے امریکا میں بھارتیوں کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں نریندر مودی کی تصاویر والا لباس زیب تن کرکے شرکت کی جہاں وہ مرکز نگاہ بنی رہیں جس پر بھی اداکارہ کا دل نہیں بھرا اور خبروں میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارہ لیتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔اداکارہ کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرہنگامہ کھڑا ہوگیا اور ان کی اس حرکت پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اسکینڈل کوئین کو بھی اپنی حرکت پر کوئی پشیمانی نہیں ہے اور وہ خود پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔