اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,116FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رشی کپورکی لٹل ماسٹرحنیف محمد کے انتقال پر طنز سے بھرپورٹوئٹ

ممبئی: بالی ووڈ اداکاررشی کپورجو سوشل میڈیا پر اپنے متضاد بیانات کے حوالے سے کافی مشہورہیں اور اب انہوں نے پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبر پر دکھ کا تو اظہار کیا لیکن ساتھ ہی طنز کے نشتر چلانا نہ بھولے جس کے بعد ان ہی کے مداح انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکاررشی کپورسوشل میڈیا پراپنے خیالات کا اظہارکرتے ہیں تو آداب واخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اورطنز کے ایسے تیر چلاتے ہیں جس کے بعد وہ متعدد بار تنازعات کا بھی شکارہوچکے ہیں اوراب انہوں نے اپنے اسی طنزیہ رویے کو پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کے انتقال کی خبرپربھی بڑھ چڑھ کردکھایا۔ اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحنیف محمد کے انتقال کی خبرپرایک پرانا میچ یاد کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ممبئی کے اسٹیڈیم میں حنیف محمد کوٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بالر”رماکانت دیسائی” کے اوورکی دوسری بال پرآؤٹ ہوتے ہوئے دیکھا تھا جب کہ اس طنزکے بعد انہوں نے محض “RIP” لکھ کراپنے دکھ کا بھی اظہارکیا۔Rishi Kapoorاداکارکے اس طنزیہ اندازپران ہی کے مداح نے رشی کپورکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کہاں تھے جب لیجنڈ کرکٹر نے ٹرپل سنچری بنائی تھی۔Rishi Kapoor 1ایک اور مداح نے اپنے جذبات کا اظہارکچھ اس طرح کرتے ہوئے لکھا کہ رشی کپورایک ناکام ہیروکے باپ ہیں اورہمیشہ فضول طنزکرتے ہیں۔Rishi Kapoor 2رشی کپورپر تنقید کرتے ہوئے ان کے ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اسٹیڈئیم میں میچ دیکھے ہیں جب کہ ان کی اس زبان سے ایسا لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی “اسپورٹس پرسن” نہیں رہے ہوں گے۔Rishi Kapoor 3