وزارت داخلہ کا امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم،ایف آئی اے کو حکم نامہ موصول ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کرنیکاحکم نامہ ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کامیتھیو بیرٹ کو ڈیپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ میتھیوبیرٹ کوڈیپورٹ کرنے کے لئے عدالتی اجازت نامہ کل حاصل کیاجائیگا،عدالتی اجازت نامہ ملنےکےبعد امریکی شہری میتھیوکو ڈی پورٹ کیاجائیگا۔