اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تتلے عالی میں انٹر میڈیٹ کلاسز کا اجراء سینکڑوں طلباء پراسپیکٹس لے گئے

تتلے عالی(احمد مغل سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تتلے عالی میں انٹر میڈیٹ کلاسز کا اجراء سینکڑوں طلباء پراسپیکٹس لے گئے دوسو سے زائد طالب علموں نے فارم مکمل کر کے جمع کروا دئے تفصیل کے مطابق کئی سالوں سے زیر تعمیر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز تتلے عالی میں اس سال کلاسز کا اجراء کر دیا گیا جس میں ایف اے ایف ایس سی (پری انجینیرنگ ) اور آئی سی ایس کی کلاسوں کا انتظام ہوا ہے جبکہ آئندہ سال پری میڈیکل کلاسز کا بھی انتظام کر دیا جائے گا اس سلسلہ میں سینکڑوں طالب علم پراسپیکٹس لے جا چکے ہیں ان میں سے 200سے زائد طالب علموں نے فارم مکمل کر کے داخلے کے لئے جمع کروا دئے ہیں کلاسیں شروع کرنے پر عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تتلے عالی کے طالبعلموں کو دور دراز علاقوں میں جانا پڑتاتھا غریب طالب علم سفری اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے جس سے متعدد طالب علم اپنی تعلیم آگے جاری نہیں رکھ سکتے تھے یہ تتلے عالی اور گردونواح کے لوگوں کا درینہ خواب تھا جو کئی سال بعد پورا ہوا۔