اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,795FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

شادی شدہ زندگی پر یقین نہیں رکھتی، نرگس فخری

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ آج کے دور میں بہت سی شادیاں ختم ہورہی ہیں جس کے باعث اب شادی پر یقین نہیں رکھتی۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نامورپروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کے بھائی اودے چوپڑا سے معاشقے کی ناکامی کے بعد کافی پریشان ہیں اور امریکا سے واپسی کے بعد شہ سرخیوں میں ہیں جب کہ اداکارہ اپنے معاشقے سے اتنی دلبرداشتہ ہیں کہ اب شادی پر بات ہی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔اپنے انٹرویو میں اداکارہ نرگس فخری کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں بہت سی شادیاں ختم ہورہی ہیں اور میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ ختم ہوتا جارہا ہے جس کے باعث اب شادی پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ شادی کچھ بھی نہیں ہے بس ایک چھاپ ہے کیوں کہ جب انسان کو سہارے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ شادی کرتا ہے لیکن مجھے اپنی زندگی میں کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔نرگس فخری نے کہا کہ میں اکیلی ہوں جس پر خوش ہوں کیوں کہ میں جو دل چاہے بغیر کسی کی اجازت سے کرتی ہوں جب کہ اپنے لیے خود پیسے کماتی ہوں اور ماں کا خیال رکھتی ہوں جو میرے لیے سب سے بہتر ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری اپنی نئی آنے والی فلم ’’بنجو‘‘فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔