ناصر چھپر کی قیادت میں حلقہ پی پی 115کے نوجوان متحد ہیں، قومی انتخابات میں فتح پی ٹی آئی کی ہو گی:چوہدری فرحان احمد

کھاریاں(ایم عمر)چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ کی قیادت میںPTIحلقہ PP115میں مضبوط ہورہی ہے یوتھ کے نوجوان انہی کی قیادت میں متحد ہو کر پارٹی کیلئے کام کررہے ہیںان خیالات کا اظہار سابق نائب صدرPTIکھاریاں چوہدری فرحان احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ دورPTIکا ہی ہے جس طرح کھاریاں شہر کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میںPTIکوووٹ دیکر کامیاب بنایا اسی طرح آنیوالے قومی الیکشن میں بھیPTIکوووٹ دیں گے اور پورے ضلع گجرات میںPTIکے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہPP115میں پارٹی کی ترقی،مضبوطی اورترویج کیلئے چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں کام جاری رکھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔