اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی عرب میں گھر سے پاکستانی خاندان کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر خمیص مشیط میں پاکستانی خاندان کے پانچ افراد جمعرات کو اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ صوبہ عسیر کے پولیس ترجمان زید ا لقحطانی نے بتایا ہے کہ میاں بیوی اور ان کے تین بچوں کی مسخ شدہ نعشیں ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ گھر سے تعفن اٹھنے پر ہمسائیوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے دروازے توڑ کر نعشیں نکالیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مشیط میں ایک مکان سے پاکستانی خاندان کی نعشیں برآمد ہونے کے بعد پولیس تفتیش کررہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کو کم از کم 72 گھنٹے پہلے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مکان اندر سے نصب تھا، جس کو پڑوسیوں کی شکایت پر محکمہ شہری دفاع نے کھولا، ان کو کسی تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔ واردات ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔