اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خاتون انسپکٹر اور ڈی او انٹرپرائزز کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو ہر ماہ لاکھوں کا ٹیکہ، جعلی رسیدیں جاری کی جا رہی ہیں

حافظ آباد(مجاہد زیدی/مدثر عباس بخاری سے) انسپکٹر انٹر پرائزز کی طرف سے ڈی او کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں کا ٹیکہ، دوکانداروں سے کانٹے /ترازو اور باٹ پاس کروانے کے عوض جعلی رسیدوں کے ذریعے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کئے جارہے ہیں۔ پرائیویٹ آدمیوں کے ذریعے پورے شہر سے ریکوری کی وصولی کی جا رہی ہے۔ پرائیویٹ لوگ حصہ بمطابق جثہ وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی او انٹر پرائزز ارم شہزادی اور ڈی اوکی ملی بھگت سے پورے حافظ آباد میں کنڈے وٹے پاس کروانے کے عوض لاکھوں روپے ماہانہ فیس کی مد میں وصول کئے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ آدمیوں کے ذریعے کی جانے والی ریکوری کی رسید جعلی جاری کی جاتی ہے۔ بعد ازاں انسپکٹر ارم شہزادی آدھی رقم کی سرکاری رسید کاٹ کر سرکاری خزانے میں جمع کرواتی ہیں۔ باقی پیسے حصے کے مطابق بانٹ لئے جاتے ہیں۔ ایک سال سے جاری اس دھندے میں ملوث افراد کبھی کسی کنڈے یا باٹ کے معیار کو ماپنے کی زحمت نہیں کرتےبلکہ صرف پیسے وصول کر کے کنڈے کو پاس کر دیا جاتا ہے۔ بعض کنڈوں کے پیسے درج نہ کرنے کی بھی اطلاع ملی ہے جن کے سارے پیسے ہی ہڑپ کر لئے گئے ہیں۔ حافظ آباد کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن کی انکوائری کی جائے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے